• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چینی صدر شی جنپنگ کو ریکارڈ تیسری پنچسالہ میعاد

چینی صدر شی جنپنگ کو ریکارڈ تیسری پنچسالہ میعاد

by امت ڈیسک
22/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

بیجنگ: صدر چین شی جنپنگ کو تیسری 5 سالہ میعاد ملنا طئے ہے جس کی سابق میں نظیر نہیں ملتی۔ وہ چین کی برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کی طاقتور سنٹرل کمیٹی کے لئے ہفتہ کے دن منتخب ہوئے۔ کئی سرکردہ قائدین پیچھے رہ گئے۔

5 سال میں ایک مرتبہ ہونے والا کانگریس کا ایک ہفتہ طویل اجلاس اختتام پذیر ہوا جو 250 ریگولر سنٹرل کمیٹی ارکان اور 171 متبادل ارکان کو منتخب کرنے کے لئے منعقد ہوا تھا۔ 69 سالہ شی جنپنگ سنٹرل کمیٹی کے لئے منتخب ہوئے جس کی میٹنگ اتوار کے دن ہوگی۔

اس میں 25 رکنی پولٹیکل بیورو کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ یہ بیورو ملک کو چلانے کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے 7 یا 8 ارکان کو منتخب کرے گا۔ اسٹانڈنگ کمیٹی‘ جنرل سکریٹری کا انتخاب کرے گی جو پارٹی اور ملک کی قیادت کرتا ہے۔ شی جنپنگ کا جنرل سکریٹری منتخب ہونا طئے ہے۔

وہ ریکارڈ تیسری میعاد کے لئے (غالباً تاحیات) سکریٹری منتخب ہوں گے۔ اقتدار پر ان کی گرفت مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ شی جنپنگ کی 10 سالہ میعاد جاریہ سال مکمل ہورہی ہے۔ برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کانگریس کے اختتامی اجلاس میں ہفتہ کے دن ڈرامائی مناظر دیکھے گئے۔

سابق صدر ہوجنتاؤ کو میڈیا کی موجودگی میں پوڈیم سے باہر لے جایا گیا۔ 79 سالہ ہوجنتاؤ پہلی صف میں صدر شی جنپنگ کے بازو بیٹھے ہوئے تھے کہ 2 افراد نے جو سیکوریٹی گارڈس لگ رہے تھے انہیں میٹنگ سے باہر جانے کو کہا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی اور غیرملکی میڈیا‘ اجلاس کے کوریج کے لئے موجود تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک منٹ کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوجنتاؤ میٹنگ ہال سے جانے میں پس و پیش کررہے ہیں لیکن سیکوریٹی والے ان پر مسلسل زور دے رہے ہیں کہ انہیں جانا ہی ہوگا۔ ہوجنتاؤ نے 2012 میں آسانی سے شی جنپنگ کو اقتدار منتقل کردیا تھا۔

کمزور دکھائی دینے والے سابق صدر کے ہاتھ میں کاغذات تھے۔ وہ سیکوریٹی والوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ان کے قریب موجود دیگر قائدین اس سے لاتعلق دکھائی دے رہے تھے۔

ان کے چہروں پر کوئی تاثر نہیں تھا۔ آخر میں جب ہوجنتاؤ ہال سے جانے لگے تو انہیں شی جنپنگ سے کچھ کہتے دیکھا گیا جس کے جواب میں شی جنپنگ نے اپنا سر ہلایا۔ بعدازاں طویل فاصلہ طئے کرکے ہوجنتاؤ اکزٹ ڈور تک پہنچے۔ 2 سیکوریٹی گارڈس ان کے ساتھ تھے۔

انہیں ہال سے کیوں جانا پڑا یا انہیں کیوں نکالا گیا اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ ہوجنتاؤ نے کمیونسٹ پارٹی کانگریس کی نہ صرف ابتدائی تقریب میں شرکت کی تھی بلکہ وہ سارے اجلاس میں موجود رہے۔ کمیونسٹ پارٹی کی ساری میٹنگس خفیہ ہوتی ہیں اور آج جو واقعہ پیش آیا وہ شاید ہی کبھی پش آیا ہو۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میرواعظ عمر نے بلند پایہ ولی حضرت شیخ نور الدین نورانی ؒ کو شاندرا الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا

Next Post

سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس تعجب خیز نہیں: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس تعجب خیز نہیں: محبوبہ مفتی

سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس تعجب خیز نہیں: محبوبہ مفتی

پاک بھارت ورلڈکپ مقابلہ :شائقین کےلیے اچھی

پاک بھارت ورلڈکپ مقابلہ :شائقین کےلیے اچھی

پاک بھارت ٹی ٹونٹی میچ: کشمیری طلبا سے سوشل میڈیا پوسٹس سے دوررہنے کی اپیل

پاک بھارت ٹی ٹونٹی میچ: کشمیری طلبا سے سوشل میڈیا پوسٹس سے دوررہنے کی اپیل

’بس اتنی سی خواہش ہے تیرے نام سے جانا جاؤں‘، محمد نام والی شرٹ کیساتھ رضوان کا پیغام

’بس اتنی سی خواہش ہے تیرے نام سے جانا جاؤں‘، محمد نام والی شرٹ کیساتھ رضوان کا پیغام

راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کا ایف سی آر اے لائسنس منسوخ

راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کا ایف سی آر اے لائسنس منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »