• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میرواعظ عمر نے بلند پایہ ولی حضرت شیخ نور الدین نورانی ؒ کو شاندرا الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا

by امت ڈیسک
22/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنی اورنظر بند رکھے گئے سربراہ انجمن میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی طرف سے کشمیر کے بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ العالم، شیخ نو رالدین نورانی ولی ؒجنہیں پیار اور محبت سے کشمیری عوام”نند ریشی“کے نام سے یاد کرتے ہیں، کے عرس پاک کے موقعہ پر حضرت شیخ العالمؒکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہیں شریعت و طریقت اور حقیقت و معرفت کاپیکر زیبا قرار دیا ہے۔

انجمن نے کہا کہ5 اگست2019 سے مسلسل خانہ نظر بندی کے سبب جناب میرواعظ اہالیان چرار شریف کی دعوت پر حسب معمول قدیم موصوف آستانہ عالیہ چرار شریف جاکراپنے وعظ و تبلیغ کے دوران حضرت علمدار کشمیرؒ کی عظیم الشان اور ناقابل فراموش دینی، ملی اور اصلاحی خدمات کو خراج عقیدت ادا نہیں کرپا رہے ہیں جو حد درجہ افسوسناک اور کشمیری عوام کیلئے باعث تشویش ہے۔

بیان میں حضرت علمدار کشمیر کے603 ویں سالانہ عرس پاک کی مناسبت سے کہا گیا کہ شیخ العالمؒبنیادی لحاظ سے ایک اعلیٰ پایہ کے دینی ور وحانی پیشوا اورایک عظیم مصلح اورمربی تھے جنہوں نے قرآن حکیم کی ابدی اور لافانی تعلیمات کو ہماری اپنی مادری زبان کشمیری میں پیش کرنے کی ایک انتہائی کامیاب اور مخلصانہ کوشش کی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ صدیاں گذر جانے کے باوجود انکے کلام کی معنویت، افادیت، اہمیت،چاشنی اور بانکپن میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور جنہیں آج بھی کشمیری عوام خاص طور پرمیر واعظین و مبلغین پورے جوش و عقیدت کے ساتھ مجالس وعظ و تبلیغ میں پڑھتے اور پڑھاتے آرہے ہیں۔

انجمن نے کہا کہ حضرت شیخ نور الدین ولی ؒ کا عرس منانے کا حق تب ہی ادا ہو سکتا ہے جب کشمیری عوام آج کے نا مساعد حالات کے تناظر میں انکے دکھائے ہوئے شریعت اور طریقت اور خدمت خلق کے راستے کی حقیقی معنوں میں عملی طور پر پیرو ی کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نفرتیں پھیلانے کا رجحان ملک کی سالمیت اور سیکولر کردار کے لئے خطرہ/فاروق عبداللہ

Next Post

چینی صدر شی جنپنگ کو ریکارڈ تیسری پنچسالہ میعاد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
چینی صدر شی جنپنگ کو ریکارڈ تیسری پنچسالہ میعاد

چینی صدر شی جنپنگ کو ریکارڈ تیسری پنچسالہ میعاد

سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس تعجب خیز نہیں: محبوبہ مفتی

سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس تعجب خیز نہیں: محبوبہ مفتی

پاک بھارت ورلڈکپ مقابلہ :شائقین کےلیے اچھی

پاک بھارت ورلڈکپ مقابلہ :شائقین کےلیے اچھی

پاک بھارت ٹی ٹونٹی میچ: کشمیری طلبا سے سوشل میڈیا پوسٹس سے دوررہنے کی اپیل

پاک بھارت ٹی ٹونٹی میچ: کشمیری طلبا سے سوشل میڈیا پوسٹس سے دوررہنے کی اپیل

’بس اتنی سی خواہش ہے تیرے نام سے جانا جاؤں‘، محمد نام والی شرٹ کیساتھ رضوان کا پیغام

’بس اتنی سی خواہش ہے تیرے نام سے جانا جاؤں‘، محمد نام والی شرٹ کیساتھ رضوان کا پیغام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »