امت نیوز ڈیسک//
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں ایل او سی کے نزدیک فوج نے ایک دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس کے ایک افسر کے مطابق دراندازی کی کوشش لائن آف کنٹروک کے قریب پیش آئی۔فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا ہے۔پولیس افسر کے مطابق فوج کی جانب سے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔








