• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

by امت ڈیسک
07/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر// بارشوں کے باوجود پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں وادی بھر میں آج تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس دوران سب سے بڑی تقریب ان کے آستان خانیار سرینگر اور امیراکدل سرینگر میں منعقد کی گئیں جہاںہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے حاضری دیکر اللہ کے حضور سربسجود ہوئے جبکہ آج ذائرین کو موئے مقدس حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے دیدار بھی کرائے گئے ۔عرس کی تقریبات آثارشریف پنجورہ شوپیان،خانقاہ دستگیرصاحبؒؒبارہمولہ،سونہ وار سرینگر،جناب صاحب صورہ،نادی ہل رفیع آباد،بانڈی پورہ ،کھرم سرہامہ، زچلڈارہ ہندوارہ، تجرشریف سوپور اور وادی کے دیگر کئی علاقوں کی مساجد ،خانقاہوں اور درگاہوں میں منعقد ہوئیں۔ تاہم خانیار کے آستان عالیہ میں عرس کے سلسلے میں اجتماعی شب خوانی کی تقریب منعقد نہیں ہوئی ۔سی این آئی کے مطابق پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی،حضرت غوث العظم دستگیر ؒ کے سالانہ عرس تقریبات کے سلسلے میں پوری وادی میں تقاریب کا اہتمام کیاگیا جہاں درودواذکار کی روح پرور مجالس میں عقیدتمندوں کی بھاری تعدادنے شرکت کی اور دستگیر صاحب ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کی اختتامی تقاریب کے موقعے پر ہر سال کی طرح اس بار بھی اہل وادی نے جوش و خروش اور عقیدت و احترام کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب خانقاہ غوث العظم دستگیر ؒ خانیار سرینگرمنعقد ہوئی جہاں ہزاروں عقیدت مندبشمول خواتین ذکر وازکار میں محو رہے ۔خانقاہ میںدن بھر نعت و منقبت، درودواذکار اور ختمات المعظمات کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔ بارشوں کے باوجود دستگیر صاحبؒ کے عرس کے سلسلہ میںخانیار کے ساتھ ساتھ سرائے بالا میں بھی عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی جس کے نتیجے میں علاقہ کی فضائیں روح پرور آوازوں سے گونجتی رہیں۔نماز فجر کے موقعہ پر خانیار اور سرائے بالا میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی،حضرت غوث العظم ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے اور یہ عمل ہر نماز کے بعد دہرایا گیا۔خانیار کے خانقاہ دستگیرؒ میں ہزاروں لوگوں نے نماز فجر ادا کی جس کے بعد عقیدتمند غوث العظم ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔اس دوران وادی کے مختلف علاقوں میںدن بھر لوگوں کی بھاری تعداد نے غوث العظم ؒ کی زیارت گاہوں پر حاضری دی ۔ادھر نمائندوں کے مطابق حضرت غوث العظمؒ کے عرس کی تقریبات آثارشریف پنجورہ شوپیان،خانقاہ دستگیرصاحبؒؒبارہمولہ،سونہ وار سرینگر،جناب صاحب صورہ،نادی ہل رفیع آباد،بانڈی پورہ ،کھرم سرہامہ، زچلڈارہ ہندوارہ، تجرشریف سوپور اور وادی کے دیگر کئی علاقوں کی مساجد ،خانقاہوں اور درگاہوں میں منعقد ہوئیں۔تجر شریف سوپور کی خانقاہ میں رات بھر ہزاروں عقیدتمند شب خوانی میں محو رہے ۔حضرت غوث العظم دستگیرؒ کا عرس وادی بھر میں تزک واحتشام اور روایتی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس ضمن میںوادی بھر میں ان کی خانقاہوں پر چراغاںکیا جاتا ہے اور میلے لگائے جاتے ہیں۔اس بار بھی مجموعی طور پران تقریبات میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دربار مؤ کی جموں مکمل طور پر منتقلی کو لیکر جموں میں تاجروں کا پھر احتجاج شروع

Next Post

ہندواڑہ میں بس الٹنے سے 20 مسافر زخمی ہندواڑہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
ہندواڑہ میں بس الٹنے سے 20 مسافر زخمی ہندواڑہ

ہندواڑہ میں بس الٹنے سے 20 مسافر زخمی ہندواڑہ

وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان

وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان

پاک بھارت فائنل منہ میں پانی لانے والا ہوگا: اے بی ڈیویلیئرز کی پیشگوئی

پاک بھارت فائنل منہ میں پانی لانے والا ہوگا: اے بی ڈیویلیئرز کی پیشگوئی

سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے

سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے

مرکز کاجموں و کشمیر کو 265ڈی این بی میڈیکل سیٹیں دینے کا اعلان

مرکز کاجموں و کشمیر کو 265ڈی این بی میڈیکل سیٹیں دینے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »