• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بس اڈہ : کیا واپس بٹہ مالو منتقل کیا جائے گا؟

بس اڈہ : کیا واپس بٹہ مالو منتقل کیا جائے گا؟

رضوان سلطان....

by امت ڈیسک
10/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندررینا نے کہا کہ اگر انکی سرکار آئی تو وہ جنرل بس اڈے کو واپس بٹہ مالو منتقل کریں گے

حال ہی میں جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندررینا نے کہا کہ اگر انکی سرکار آئی تو وہ جنرل بس اڈے کو واپس بٹہ مالو منتقل کریں گے ۔ انہوںنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ1999ءمیں وہ بٹہ مالو آئے تو وہاں لوگ خوش تھے او ر وہاں رونق ہوتی تھی تاہم آج وہاں پر آوارہ کتوں کا ڈیرہ ہے جسکو دیکھ کر میرا دل رویا ۔وہیں انہوں نے کہا کہ اگر بھاجپا کی سرکار آئی تو وہ اس بٹہ مالو بس اڈے کی رونق کو دوبارہ بحال کریں گے ۔اسکے بعد چئیرمین آف آل کشمیر ٹرانسپورٹ کنفیڈریشن کے صدر نے رویندر رینہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے شکر گزار ہوں گے اگر بس اڈے کو واپس بٹہ مالومنتقل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”یہ مسافروں کے لیے بھی راحت کی علامت ہو گی، کیونکہ انہیں پارمپورہ سے شہر کے دیگر مقامات کے لیے اضافی بسیں لینا پڑتی ہیں۔“اسی ضمن میں بھاجپا میڈیا سیل انچارج منظور بٹ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بس اڈے کو جلد بٹہ مالو منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی ٹرانسپورٹرز کا وفد وزیر داخلہ اور یوٹی بھاجپاصدر سے ملاقی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بس اڈے کی منتقلی سے لوگوں کو کافی خسارے سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ لوگوں کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد بس اڈے کو واپس بٹہ مالو منتقل کیا جائے گا۔یادرہے2017ءمیں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے بیچ بٹہ مالوکے تاریخی بس اڈے کو پارمپورہ منتقل کیا گیا تھا تاہم تب کے بعد سے جہاں عام لوگوں کو بٹہ مالو یا لالچوک پہنچنے کےلئے کئی گاڑیاں بدلنی پڑتی ہیں وہیں کئی گھنٹے بھی لوگوں کے اس دوران ضائع ہوتے ہیں۔ دوسری طرف سے بٹہ مالو میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار تب سے ٹھپ پڑگیا ہے جب سے بس اڈے کو بٹہ مالو منتقل کیا گیا۔ دکانداروں مطالبہ ہے کہ اس بس اڈے کو واپس بٹہ مالو منتقل کیا جائے تاکہ انکا کاروبار واپس پٹری پر آسکے۔ ایک موٹر میکینک مشتاق احمدڈار نے کہا کہ یہاں ایک ہزار سے زائد دکانیں ہیں اور مختلف اضلاع سے لوگ آکر یہیں رُکتے تھے جن کی وجہ سے انکا کاروبار بھی ٹھیک چل رہا تھا لیکن جب سے بس اڈے کو منتقل کیا گیا تب سے وہ مشکلات سے دوچار ہیں۔خیال رہے بس اڈے کو واپس اپنی جگہ لانے کا معاملہ تب جاگ اُٹھا جب رواں سال اکتوبر میں ہی سرینگر ڈیولوپمنٹ اتھارٹی نے بس اڈے میں منی سیکریٹریٹ بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔واضح رہے2017 ءمیں جموںو کشمیر ہائی کورٹ نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سرینگر شہر میں ٹریفک جام کو کم کرنے کےلئے بس اڈے کوپارمپورہ منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز کے ایک ماہ تک احتجاج کے بیچ اکتوبر2017ءمیں بس اڈہ منتقل کیا گیا۔اسکے بعد تب کی بھاجپا پی ڈی پی سرکار نے یہاں منی سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کیا۔2018ءمیںاس وقت کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے والد مفتی محمد سعید کی برسی پر منی سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا۔ سوکروڑ کی لاگت سے بننے والے منی سیکریٹریٹ کا مقصدپچاس محکمہ جات کو ایک چھت کے نیچے لانا تھا۔ لیکن یو ٹی انتظامیہ نے اب یہ منصوبہ واپس لیاہے۔سوال یہ کہ اس منصوبے پر پیسوں کی فضول خرچی کی ذمہ داری کون لے گا؟وہیں کاروباریوں کو ہوئے نقصان کی بھرپائی بھی کون کرے گا ۔

بس اڈے کو واپس اپنی جگہ لانے کا معاملہ تب جاگ اُٹھا جب رواں سال اکتوبر میں ہی سرینگر ڈیولوپمنٹ اتھارٹی نے بس اڈے میں منی سیکریٹریٹ بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مسئلہ دربار موو کا:سلجھ گیا ہے کہ ابھی اور سیاست باقی ہے

Next Post

شوپیاں جھڑپ میں غیرملکی عسکریت پسند مارا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
شوپیاں جھڑپ میں غیرملکی عسکریت پسند مارا گیا

شوپیاں جھڑپ میں غیرملکی عسکریت پسند مارا گیا

انگلینڈ کے خلاف شکست پر وراٹ کوہلی کا ردعمل

انگلینڈ کے خلاف شکست پر وراٹ کوہلی کا ردعمل

سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل معاملے کے 6 مجرمین کو رہا کردیا

سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل معاملے کے 6 مجرمین کو رہا کردیا

9 ماہ سے جاری روس یوکرین جنگ میں کتنے افراد ہلاک ہوئے؟

9 ماہ سے جاری روس یوکرین جنگ میں کتنے افراد ہلاک ہوئے؟

اسرائیل کا  جموں و کشمیر میں دو سنٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کا منصوبہ

اسرائیل کا جموں و کشمیر میں دو سنٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کا منصوبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »