• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران برف وباراں متوقع: محکمہ موسمیات

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران برف وباراں متوقع: محکمہ موسمیات

by امت ڈیسک
13/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں 14 سے 15نومبر تک برف باری متوقع ہے جبکہ اس دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ درج ہو سکتا ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 15نومبر سے 18نومبر تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف وباری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 14نومبرکو وادی کے میدانی علاقوں میں خاص طورپر جنوبی کشمیر میں ایک سے دو انچ برف باری ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں ایک سے دو فٹ تک بھاری برف باری ہونے کا امکان ہے۔برف باری سے پڑنے والے ممکنہ اثرات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ عارضی طور پرمتاثر ہوسکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ خاص طور پر سری نگر- جموں قومی شاہراہ، زوجیلا پاس، سنتھن ٹاپ، مغل روڈ وغیرہ پر14نومبر،19سے 20نومبر تک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہونے کا امکان ہے نیز میوہ باغوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔متعلقہ محکمے نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی موجودہ حالت معلوم کئے بغیر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہمیں اپنے لڑکوں پر فخر ہے: شہباز شریف

Next Post

بھارت اتنا کمزور نہیں کہ وہ دیکھتا رہے ،ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں / راجناتھ سنگھ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ

بھارت اتنا کمزور نہیں کہ وہ دیکھتا رہے ،ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں / راجناتھ سنگھ

ڈوڈہ اور کشتواڑ میں آٹھویں جماعت تک اسکول بند

ڈوڈہ اور کشتواڑ میں آٹھویں جماعت تک اسکول بند

ڈوڈہ دلدوز سڑک حادثہ؛ تین افراد جاں بحق

ڈوڈہ دلدوز سڑک حادثہ؛ تین افراد جاں بحق

کشمیر میں تازہ برفباری ، 18 تک مزید متوقع

کشمیر میں تازہ برفباری ، 18 تک مزید متوقع

جب تک شدید برف باری ہوگی اسکول کھلے رہیں گے: ڈویژنل کمشنر کشمیر

جب تک شدید برف باری ہوگی اسکول کھلے رہیں گے: ڈویژنل کمشنر کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »