امت نیوز ڈیسک //
ڈوڈہ بنوت شاہراہ پر عسر میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ سرکاری زرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح تقریبا ساڑھے دس بجے کے قریب ایک نجی گاڑی ( بلیر و زیر نمبر 0701-JK02CC ڈوڈہ سے بٹوت کی طرف جارہی تھی جب پولیس تھانہ عسر کے ترنگل دائرہ اختیار میں پہنچی تو حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی سڑک سے لڑھک کر 250 فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
زرائع نے بتایا کہ زخمی کو علاج کیلئے پی ایچ سی عسر منتقل کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔










