امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: ڈویژنل کمشنر کشمیر، پانڈورانگ کے پولے نے پیر کو کہا کہ جب تک بھاری برف باری نہیں ہوتی اسکول کھلے رہیں گے۔ پولے سری نگر کے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں انڈس بینک کی افتتاحی تقریب کے دوران صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے اسکول اس وقت تک اپنی کلاسیں جاری رکھیں گے جب تک کہ کوئی شدید برف باری نہیں ہوتی۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "اسکول اس وقت تک کھلے رہیں گے جب تک کشمیر میں شدید برف باری نہیں ہوتی ہے۔” قبل ازیں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین نے بھی کہا کہ موسم جہاں تک اجازت دےگا کشمیر میں سکول کھلے رہیں گے۔(کے این ایس)










