• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لیو اِن ریلیشن شپ، معشوقہ کے 35 ٹکڑے، دہلی میں دل دہلادینے والا واقعہ

لیو اِن ریلیشن شپ، معشوقہ کے 35 ٹکڑے، دہلی میں دل دہلادینے والا واقعہ

by امت ڈیسک
14/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی معشوقہ کا قتل کرکے اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کئے اور پھر 18 دنوں کے دوران ان ٹکڑوں کو شہر کے مختلف مقامات پر پھینک دیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ دہلی کے مہرولی میں ماہ مئی میں پیش آیا تھا۔

اس نوجوان کا نام آفتاب امین پونا والا بتایا جاتا ہے جس نے 18 مئی کو اپنی 26 سالہ معشوقہ شردھا کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق قتل کے بعد آفتاب نے اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کئے۔ انہیں اسٹور کرنے کے لئے ایک نیا فریج بھی خریدا اور 18 دن کے عرصے میں شہر کے مختلف مقامات پر ان ٹکڑوں کو پھینک دیا۔

لوگوں کے شکوک و شبہات سے بچنے کے لئے وہ رات 2 بجے پولیتھین بیگ میں جسم کے اعضاء لے کر گھر سے نکلتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ معاملہ 8 نومبر کو اس وقت سامنے آیا، جب لاپتہ شردھا کے والد نے دہلی پولیس سے رابطہ کیا کیونکہ شردھا ان کے فون کالس کا جواب نہیں دے رہی تھی۔

شردھا واکر، ممبئی میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کال سینٹر میں کام کرتی تھی جہاں اس کی ملاقات 28 سالہ آفتاب پونا والا سے ہوئی۔ دونوں نے ڈیٹنگ شروع کی اور ایک ساتھ رہنے لگے۔ تاہم ان کے خاندانوں نے اس رشتے کو منظوری نہیں دی تو دونوں بھاگ کر دہلی پہنچ گئے اور لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے لگے۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ آفتاب پونا والا کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ پر اس نے انکشاف کیا کہ دونوں میں اکثر لڑائی ہوتی تھی اور وہ اس پر شادی کے لئے زور دے رہی تھی۔

مہرولی پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فوجوں کی جنگی تیاریوں سے متعلق مالی فیصلے کرنے میں تاخیر درست نہیں: راجناتھ

Next Post

اگر نہرو نہیں ہوتے تو کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہوتا: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے شراب فروخت کرنے پر توجہ دے رہی ہے:  محبوبہ مفتی

اگر نہرو نہیں ہوتے تو کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہوتا: محبوبہ مفتی

سرینگر کےلیے بجلی کٹوتی شیڈول جاری

سرینگر کےلیے بجلی کٹوتی شیڈول جاری

لیجنڈری کشمیری گلوکار راشد حافظ کی موت کی خبر جھوٹی : فرزند

لیجنڈری کشمیری گلوکار راشد حافظ کی موت کی خبر جھوٹی : فرزند

نہرو نے کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر لے جاکر تاریخی غلطی کی: پوری

نہرو نے کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر لے جاکر تاریخی غلطی کی: پوری

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »