• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آرونی بجبہاڑہ میں نجی گاڑی سے پستول برآمد

فائل فوٹو

وادی میں چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل آلات ضبط، چند افراد پوچھ گچھ کے لیے طلب

by امت ڈیسک
19/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر (جموں و کشمیر):پولیس بیان کے مطابق کشمیر میں مقیم چند صحافیوں اور نامہ نگاروں کو براہ راست دھمکی دئے جانے کے بعد ایک ایف آئی آر نمبر 82/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت، دہشت گردی کے ہینڈلرز، سرگرم عسکریت پسندوں اور کالعدم تنظیم لشکر طیبہ اور اسکی ذیلی شاخ ٹی آر ایف سے وابستہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جموں و کشمیر پولیس بیان کے مطابق ’’تحقیقات کے دوران تشکیل دی گئی ٹیموں – ہر ایک ٹیم میں 4-5 ممبران شامل کیے گئے تھے، کی قیادت ایک انسپکٹر/ایس آئی رینک کا افسر کر رہا تھا، اور نگرانی متعلقہ SDPO انجام دے رہا تھا – نے وادی کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کی نگرانی ایس پی ساؤتھ سٹی سری نگر لکش شرما نے کی اور 12 مقامات پر بیک وقت تلاشی شروع کی۔ وادی کشمیر سے فرار افراد بشمول سجاد گل، مختار بابا کے علاوہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم ایل ای ٹی (ٹی آر ایف) کے سرگرم دہشت گردوں اور سری نگر، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں دیگر مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپہ مارا گیا۔‘‘

پریس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’جن مقامات، گھروں پر چھاپہ مارا گیا اور تلاشی لی گئی ان میں نگین کے محمد رفیع، اننت ناگ میں خالد گل، لال بازار میں راشد مقبول، عیدگاہ میں مومن گلزار، کولگام میں باسط ڈار، رعناواری میں سجاد کرالیاری، صورہ میں گوہر گیلانی، قاضی شبلی اننت ناگ میں، سجاد شیخ المعرف سجاد گل ایچ ایم ٹی سری نگر، مختار بابا نوگام، وسیم خالد راولپورہ اور عادل پنڈت خانیار سری نگر کی رہائش گاہیں شامل ہیں۔‘‘

پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران تمام قانونی ضابطوں کو ملحوظ رکھا گیا۔ ’’تلاشی کے دوران، تمام قانونی ضابطوں کی پیشہ ورانہ طور پر پیروی کی گئی اور تلاشی کے نتیجے میں کچھ مشتبہ افراد کو جانچ اور پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا ہے۔ متعلقہ سرچ ٹیموں کے ذریعے ضبط کیے گئے مواد میں موبائل، لیپ ٹاپ، میموری کارڈ، پین ڈرائیوز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز، دستاویز، بینک کے کاغذات، ربڑ سٹیمپ، پاسپورٹ، دیگر مشتبہ کاغذات، نقد رقم، سعودی کرنسی وغیرہ۔‘‘ پولیس نے جن مقامات پر چھاپے مارے ہیں ان میں بیشتر رہائش گاہیں مقامی نامہ نگاروں، صحافیوں کی ہیں تاہم پولیس بیان میں انہیں صحافی نہیں گردانا گیا ہے۔ نیز پولیس کی جانب سے اس بات کی بھی وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا طلب کیے گئے افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے یا محض پوچھ تاچھ کے بعد انہیں رہا کیا جائے گا۔

دریں اثنا، پولیس نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’معاملے کی تحقیقات زوروں پر ہے اور عام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے سے متعلق کوئی بھی معلومات سری نگر پولیس کے نوٹس میں لائیں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جب بھی اسمبلی الیکشن ہوگا ‘ میں لڑوں گا :فاروق عبداللہ

Next Post

گجرات کی آئی پی ایس خاتون ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن تعینات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
گجرات کی آئی پی ایس خاتون ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن تعینات

گجرات کی آئی پی ایس خاتون ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن تعینات

میرے والد نے جناح کےساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کیا: فاروق عبداللہ

میرے والد نے جناح کےساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کیا: فاروق عبداللہ

ٹرمپ کو ٹوئٹر پر بحال کیا جائے یا نہیں؟ مسک کے پول پر اکثریت کی رائے کیا رہی؟

ٹرمپ کو ٹوئٹر پر بحال کیا جائے یا نہیں؟ مسک کے پول پر اکثریت کی رائے کیا رہی؟

آذربائیجان نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا

آذربائیجان نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا

بجبہاڑہ اننت ناگ میں جھڑپ شروع

بجبہاڑہ اننت ناگ میں جھڑپ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »