• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مُلک کے حالات ابھی اور خراب ہوں گے، کئی لڑائیاں ہونے والی ہیں’، ستیہ پال ملک کا مودی حکومت پر بڑا حملہ

مُلک کے حالات ابھی اور خراب ہوں گے، کئی لڑائیاں ہونے والی ہیں’، ستیہ پال ملک کا مودی حکومت پر بڑا حملہ

by امت ڈیسک
21/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سابق گورنر ستیہ پال ملک نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے، کیونکہ کئی لڑائیاں ہونے والی ہیں اور اس کے لئے ذمہ دار صرف مودی حکومت ہوگی۔ ملک نے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اقتدار آتا اور جاتا ہے، مُلک کو ایسی بری حالت میں نہ ڈالیں کہ اسے دوبارہ بہتر نہ کیا جا سکے۔”

ستیہ پال ملک نے کہا کہ آنے والے وقت میں مُلک میں کئی طرح کی لڑائیاں شروع ہونے والی ہیں۔ کسان دوبارہ حکومت کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔ ساتھ ہی نوجوان بھی حکومت کے خلاف محاذ کھولیں گے۔ مرکزی حکومت کی اگنی ویر اسکیم صرف کسان برادری کو برباد کرنے کی شازش ہے، کیونکہ کسانوں کے بچے تعلیم حاصل کر کے فوج میں اچھے عہدوں پر جاتے تھے۔ وہ لوگ دوسرے کسانوں کے بچوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا موقع دیتے تھے۔ اب فوج کی نوکری جو صرف 4 سال کی ہوگی، نوجوان اس میں کچھ نہیں کر پائیں گے، مجھے معلوم ہوا ہے کہ اگنی ویروں کو ہتھیار چھونے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ مرکزی حکومت فوج کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
ستیہ پال ملک نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ اگر ایم ایس پی پر قانون وقت پر نہیں بنایا گیا تو کسانوں اور حکومت کے درمیان شدید لڑائی ہوگی۔ اس سے پہلے 17 نومبر کو ستیہ پال ملک نے مودی حکومت اور بی جے پی کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کو لے کر بڑا بیان دیا تھا۔ ہریانہ کے ریواڑی میں انہوں نے کہا تھا کہ مودی-مودی اب کوئی نہیں کر رہا، یہ سب میڈیا کا کھیل ہے۔ ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ جہاں الیکشن ہو رہے ہیں، وہاں بی جے پی کی سیٹیں کم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی بنگال، کیرالہ، تمل ناڈو، مہاراشٹرا اور راجستھان میں بھی الیکشن ہارے گی۔ سابق گورنر یہیں نہیں رکے، انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ آنے والے لوک سبھا انتخاب میں بھی بی جے پی کا پتا نہیں چلے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

الیکشن جمہوریت کا تہوار ہے اور یہ جشن ہر شہری کو منانا چاہیے: وزیر اعظم مودی

Next Post

بھیڑوں کی مسلسل 12 روز دائرے میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
Next Post
بھیڑوں کی مسلسل 12 روز دائرے میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

بھیڑوں کی مسلسل 12 روز دائرے میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

تمام خواتین ‘شادی شدہ یا غیر شادی شدہ کو محفوظ اسقاط حمل کا حق ہے :سپریم کورٹ

کشمیری پنڈتوں کی مبینہ 'نسل کشی' کی تحقیقات کیلئے کیوریٹو پٹیشن پر 22 نومبر کو سماعت

بہار کے ویشالی میں المناک حادثہ: تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر 12 افراد ہلاک

بہار کے ویشالی میں المناک حادثہ: تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر 12 افراد ہلاک

جموں و کشمیر میں انتخابات مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے کہنے پر منعقد ہوں گے

جموں و کشمیر میں انتخابات مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے کہنے پر منعقد ہوں گے

ارون گوئل نے نئے الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا

ارون گوئل نے نئے الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »