امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کب ہوں گے اس کی کوئی معلومات نہیں ہے تاہم وادی میں الیکشن مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے کہنے پر ہی ہوں گے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ ممبر پارلیمنٹ کا فرض ہے کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشش کرے۔ جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے اور پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کے مسائل کو اجاگر کرنا ان کا فرض ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صورتحال کم شدت والی جنگ کی طرح ہے نہ کہ یہاں پر کوئی ریڈیکلازیشن ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس بار بھارت جی 20 کی صدارت کررہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم اس کانفرنس میں یوکرین۔روس جنگ کو روک پانے میں مدد کرے گے۔ یوکرین جنگ نے دنیا کو بری طرح متاثر کیا۔
‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت کو پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ بات جیت کرنی چاہیے اور میں بار بار پاکستان کے ساتھ بار چیت کے حق میں ہوں جس کے لیے مجھے ‘دیش دروہی’ کہا جاتا ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں تھگ گیا یہ کہتے کہتے کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ اچھے تعلقات بحال کرو اور مجھے یقین ہے کہ ایک نہ ایک دن بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے گے اور وہ کیسی ہوگی میں وہ جانتا نہیں ہوں۔








