• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بہار کے ویشالی میں المناک حادثہ: تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر 12 افراد ہلاک

بہار کے ویشالی میں المناک حادثہ: تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر 12 افراد ہلاک

by امت ڈیسک
21/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

بہار کے ویشالی ضلع کے دیساری تھانہ علاقے کے سلطان پور گاؤں میں اتوار کی رات بے قابو ٹرک کے ڈرائیور نے کئی لوگوں کو روند ڈالا۔ سب لوگ کھانا کھا کر گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ اس خوفناک حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی کئی لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی رات تقریباً 9 بجے پیش آیا۔ اس حادثے پر مرکزی اور بہار حکومتوں نے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ حادثہ دارالحکومت پٹنہ سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ویشالی ضلع میں رات تقریباً 9 بجے پیش آیا۔واقعہ کے وقت لوگ سڑک کے کنارے پیپل کے درخت کے سامنے ایک مقامی دیوتا ‘بھومیا بابا’ کی پوجا کرنے کے لیے جمع تھے۔ نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق آر جے ڈی کے مقامی ایم ایل اے مکیش روشن نے موقع پر پہنچ کر 12 لوگوں کی موت کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

خبر کے مطابق ویشالی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کمار نے کہا، ’’جلوس شادی سے منسلک رسم کے مطابق نکالا گیا تھا۔ شادی قریبی گاؤں سلطان پور کے رہنے والے ایک شخص کے گھر میں چند روز بعد شادی ہونا تھی ۔ متصل مہنار-حاجی پور شاہراہ پر تیز رفتار سے آنے والے ٹرک کے ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا۔ ٹرک ڈرائیور کو تباہ شدہ گاڑی سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔‘‘

تیجسوی یادو نے بھی حاجی پور میں اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا۔ تیجسوی یادو نے کہا ’’ حاجی پور میں سڑک حادثے میں کئی لوگوں کی موت کی دل دہلا دینے والی خبر سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ خدا مرحومین کی روح کو سکون اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔”

خبر کے مطابق ضلع میں اس واقعہ کے بعد آر جے ڈی ایم ایل اے مکیش روشن اس وقت برہم ہوگئے جب سیول سرجن صدر اسپتال میں نہیں آئے۔ حادثے کی خبر سنتے ہی آر جے ڈی ایم ایل اے مکیش روشن موقع پر پہنچے اور سیول سرجن کو بلایا۔ سیول سرجن واقعہ کے ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ ہسپتال نہیں پہنچا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیری پنڈتوں کی مبینہ ‘نسل کشی’ کی تحقیقات کیلئے کیوریٹو پٹیشن پر 22 نومبر کو سماعت

Next Post

جموں و کشمیر میں انتخابات مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے کہنے پر منعقد ہوں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں انتخابات مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے کہنے پر منعقد ہوں گے

جموں و کشمیر میں انتخابات مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے کہنے پر منعقد ہوں گے

ارون گوئل نے نئے الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا

ارون گوئل نے نئے الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا

کشمیری پنڈت ملازمین کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

کشمیری پنڈت ملازمین کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

سری نگر میں سیکورٹی سخت، گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشیاں، شناختی کارڈ چیک

سری نگر میں سیکورٹی سخت، گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشیاں، شناختی کارڈ چیک

کولگام ڈپٹی ایس پی سعودی عرب میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

کولگام ڈپٹی ایس پی سعودی عرب میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »