امت نیوز ڈیسک //
جموں//جموں و کشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ جب بھی یونین ٹریٹری میں اسمبلی انتخابات ہو نگے بھاجپا پچاس سیٹیں حاصل کر کے اپنے بل بوتے پر سر کار بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر میں بھاجپا کی لسر ہے اور آئے روز لوگ اس پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی جنتا ر ہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوٹی صدر رو بند در بنانے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں انگلی سر کار بی جے پی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جوق در جوق اس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ جموں و کشمیر میں بھاجپا کی لسر ہے۔ اُن کے مطابق بی جے پی نے لوگوں سے جتنے بھی وعدے کئے انہیں پورا کیاگیا۔
انہوں نے کہا ہم دعووں میں یقین نہیں رکھتے بلکہ جو کہتے ہیں وہ کرتے بھی ہیں۔ رویندر رینا کے مطابق جموں و کشمیر میں جب بھی اسمبلی انتخابات ہونگے بی جے پی واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں انگلی سر کار بی جے پی کی ہو گی اور وزیر اعلیٰ بھی بھاجپا کا ہی ہو گا۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن اور ووٹ سمری کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن آف انڈیا پر سبھی کی نظریں نکلی ہوئی ہے۔










