امت نیوز ڈیسک //
شوپیان: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فورسز اہلکاروں نے ایک آی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع شوپیان کے شرمال علاقے میں عسکریت پسندوں نے سڑک پر فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی غرض سے ایک آی ای ڈی نصب کرکے رکھی تھی تاہم فوج اور فورسز اہلکاروں نے اس کوشش کو ناکام کردیا اور اس آی ای ڈی کو زور دار دھماکہ کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔
فورسز اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں شروع کر دی ہے۔