امت نیوز ڈیسک //
ہندوستان کے ذریعہ 50 اوور میں 410 رنوں کے مشکل ہدف کو پیچھا کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم ہندوستانی بلے باز ایشان کشن کے اسکور کو بھی پار نہیں کر پائی۔
تین میچوں کی سیریز میں پہلے دو میچ جیت کر پہلے ہی سیریز پر قبضہ کر چکی افغانستان کی ٹیم آخری یک روزہ میچ میں ہندوستان سے ریکارڈ 227 رنوں سے ہار گئی۔ ہندوستان کی طرف سے سلامی بلے باز ایشان کشن نے 131 گیندوں پر 210 رن بنائے، اور ان کی اس طوفانی بلے بازی سے ہندوستان نے 50 اوور میں 8 وکٹ پر 409 رن کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
اس کا پیچھا کرنے اتری بنگلہ دیش کو لگاتار وقفہ پر جھٹکے لگتے رہے جس کی وجہ سے پوری ٹیم 34 اوور میں محض 182 رن پر آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان کی طرف سے شاردل ٹھاکر نے 2 وکٹ، عمران ملک و اکشر پٹیل نے 2-2 وکٹ، محمد سراج، کلدیپ یادو اور واشنگٹن سندر نے 1-1 وکٹ حاصل کیے۔