امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے لاپتہ ہونے والے 10ویں جماعت کے طالب علم کا ہفتہ کو پولیس نے ریلوے اسٹیشن سوپور سے سراغ لگایا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سوپور کے بوہری پورہ علاقے کے مسرور عباس میر کو پولیس نے آج ریلوے اسٹیشن سوپور پر پایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا ہے اور ابھی وہ پوچھ گچھ کے لیے پولیس کے پاس ہے۔