امت نیوز ڈیسک //
دوحہ: قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج کے دوران امریکی صحافی گرانٹ واہل کی موت ہوگئی۔ یو ایس ساکر نے جمعہ کی شام اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا، "پورے یو ایس ساکر فیملی کو یہ جان کر دکھ ہوا ہے کہ صحافی گرانٹ واہل ہمارے درمیان سے رخصت ہوگیا ہے۔
گرانٹ واہل نے فٹ بال کو اپنی زندگی سمجھا تھا اور ان کی شاندار تحریر اب ہمیں نہیں ملے گی۔” یو ایس ساکر نے کھیل میں صحافی واہل کے جذبےستائش کی اور ان کی اہلیہ سیلائن گونڈر اورلواحقین کے تئيں تعزیت کا اظہار کیا۔
گونڈر نے ٹویٹر پر یو ایس ساکر کے بیان پوسٹ کیا اور لکھا: "میں اپنے شوہر گرانٹ واہل کے فٹ بال فیملی اور بہت سارے دوستوں کی ستائش کے لئے بہت شکر گزار ہوں، میں مکمل صدمے میں ہوں۔”
پرسنل ویب سائٹ کے مطابق، واہل نے اسپورٹس الیسٹریٹڈ کے لیے فٹ بال کپ کا احاطہ کیا، 11 ورلڈ کپ کا احاطہ کیا، اور اس کھیل پر دو کتابیں لکھیں۔ انتقال سے قبل جمعہ کے روز، واہل نے ارجنٹینا-ہالینڈ کے کوارٹر فائنل میچ کے بارے میں ٹویٹ کیا۔