امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پر دیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے سابق صدر غلام احمد میر کو جموں و کشمیر میں راہل گاندھی کی زیر قیادت بھارت جوڑو یا ترا کے کوآرڈینیٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ کانگریس کے ایک ترجمان نے بتایا، ” میر یا تر تیاریوں کی نگرانی کریں گے اور یا ترا کے لیے ضروری انتظامات کریں گے ، جس کے جنوری کے تیسرے ہفتے میں جموں و کشمیر میں داخل ہونے کا امکان ہے”۔ ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر پر دیش کانگریس کمیٹی کی ایک اعلی سطحی میٹنگ، جس کی صدارت اے آئی سی سی جموں و کشمیر انچارج اور ایم پی رجنی پاٹل نے کی اور جموں میں ہونے والی بھارت جوڑ و یا ترا اور اسے کامیاب بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
میر کو بھارت جوڑ ویا ترا کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ تیاریوں، انتظامات اور دیگر ضروری اقدامات کی دیکھ بھال کریں گے جو جموں و کشمیر میں یا ترا کو کامیاب بنانے کے لیے اٹھائے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ میٹنگ نے جموں اور کشمیر سے یا ترا کے لیے دوکو آرڈینیٹر بھی مقرر کیے ہیں۔