• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
’چین نے 9 دسمبر کو دراندازی کی کوشش کی، لیکن ہندوستانی فوجیوں نے کھدیڑ دیا‘، پارلیمنٹ میں راجناتھ سنگھ کا بیان

’چین نے 9 دسمبر کو دراندازی کی کوشش کی، لیکن ہندوستانی فوجیوں نے کھدیڑ دیا‘، پارلیمنٹ میں راجناتھ سنگھ کا بیان

by امت ڈیسک
13/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ’’9 دسمبر کو موجودہ حالت کو بدلنے کی کوشش (چین کے ذریعہ) ہوئی تھی، تصادم میں ہمارا کوئی فوجی شہید نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی فوجی سنگین طور پر زخمی ہوا ہے۔‘‘

توانگ میں چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان ہوئے پرتشدد تصادم معاملہ پر مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ انھوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں کہا کہ ’’9 دسمبر کو موجودہ حالت کو بدلنے کی کوشش (چین کے ذریعہ) ہوئی تھی۔ تصادم میں ہمارا کوئی فوجی شہید نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی فوجی سنگین طور پر زخمی ہوا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ آج صبح لوک سبھا کی کارروائی توانگ تصادم معاملہ کو لے کر کافی ہنگامہ خیز رہا۔ اپوزیشن پارٹیاں حکومت سے بار بار مطالبہ کر رہی تھیں کہ ملک کو حقیقت حال سے روشناس کرایا جائے۔ اس درمیان منگل کی صبح مرکزی وزیر دفاع نے سبھی فوجی سربراہان، مرکزی وزیر داخلہ، سی ڈی ایس سمیت سرکردہ افسران کے ساتھ ایمرجنسی میٹنگ کی۔ بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ راجناتھ سنگھ لوک سبھا میں 12 بجے توانگ تصادم کے بارے میں اپنا بیان دیں گے اور راجیہ سبھا میں 2 بجے اپنی بات رکھیں گے۔ بعد میں خبر آئی کہ راجیہ سبھا میں راجناتھ سنگھ 12.30 بجے توانگ تصادم پر اپنا بیان دیں گے۔

پارلیمنٹ میں اپنا بیان دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’چین نے سرحد میں دراندازی کی کوشش کی تھی، لیکن ہندوستانی فوجیوں نے چینی فوجیوں کو پیچھے کھدیڑنے کا کام کیا۔ چینی فوجیوں کو پیچھے جانا پڑا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’دونوں ممالک کے درمیان فلیگ میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ ہم فوجیوں کی بہادری کو سلام کرتے ہیں۔‘‘

اس سے قبل منگل کی صبح اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں 9 دسمبر کو ہندوستانی اور چینی فوج کے درمیان تصادم کو لے کر مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک اہم میٹنگ کی۔ یہ ایمرجنسی میٹنگ آرمی چیف منوج پانڈے کے ساتھ ہوئی جس میں این ایس اے چیف اور سی ڈی ایس بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے لیے راجناتھ سنگھ نے تینوں فوجی سربراہان کو بلایا تھا اور توانگ تصادم معاملے پر سبھی سے تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ میں مرکزی وزارت داخلہ ایس جئے شنکر بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں سی ڈی ایس مکند نرونے نے بھی شرکت کی جن سے سرحد پر ہند-چین حالات کو لے بات چیت ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے کانگریس نے توانگ کے واقعہ پر حکومت سے ایوان میں بحث کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی پر ہم متحد ہیں، لیکن حکومت کو ایماندار ہونا چاہیے۔ پارلیمنٹ میں بحث کرا کر ملک کو مودی حکومت بھروسے میں لے۔ کانگریس نے کہا کہ حکومت ڈھلمل رویہ چھوڑ کر سخت لہجے میں چین کو سمجھائے کہ اس کی ایسی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سوپور تلبل میں آئی ای ڈی برآمد

Next Post

سرینگر میں سی آر پی ایف کیمپ میں آتشزدگی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
سرینگر میں سی آر پی ایف کیمپ میں آتشزدگی

سرینگر میں سی آر پی ایف کیمپ میں آتشزدگی

اونتی پورہ میں سڑک حادثہ، پولیس اہلکار کی موت واقع

اونتی پورہ میں سڑک حادثہ، پولیس اہلکار کی موت واقع

اسلامی ممالک کے گروپ نے ’پہلے ہی ساکھ کھو دی ہے‘:دہلی

اسلامی ممالک کے گروپ نے ’پہلے ہی ساکھ کھو دی ہے‘:دہلی

چینی دراندازی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ

چینی دراندازی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ

دشمنوں نے ایک انچ بھی بھارتی زمین پر قبضہ نہیں کیا: امت شاہ

دشمنوں نے ایک انچ بھی بھارتی زمین پر قبضہ نہیں کیا: امت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »