امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور کے تلبل نامی علاقہ میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب فورسز کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ تلبل علاقے میں سڑک کے بیچ ایک آئی اى ڈی کو نصب کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ٹیم نے مشترکہ طور پر اس آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے حوالے سے بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کیا تاکہ اس آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا جائے۔ اس علاقے میں فورسز نے فی الحال ٹریفک نظام کو معطل کردیا ہے تاکہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔ تلبل سوپور کا وہ علاقہ ہے جہاں پولیس لائن اور سی آر پی ایف کے دفاتر بھی موجود ہیں