• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کرنٹ لگنے سے معذور ہوئے بچے کو تیس لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت

کرنٹ لگنے سے معذور ہوئے بچے کو تیس لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت

by امت ڈیسک
14/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے منگل کو پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کو 33,000 کے وی، ایچ ٹی برقی ترسیلی لائن کے کرنٹ لگنے سے معذور ہونے والے لڑکے کو 30 لاکھ روپے سے زیادہ معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت عالیہ میں دائر عرضی میں درخواست گزار، عاطف ارشاد کمار (متاثرہ)، نے جواب دہندگان – بشمول پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی)، ہندوستان کنسٹرکشن کمپنی (ایچ سی سی) اور نیشنل ہائیڈرو پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) – کو بجلی کرنٹ لگنے سے مستقل طور معذور ہونے کے لیے معاوضہ فراہم کیے جانے کی درخواست کی تھی۔

عرضی گزار، منتری گام بانڈی پورہ کے رہائشی ایک چھ سالہ بچے نے اپنے وکیل ایڈوکیٹ بشیر احمد ٹاک کے ذریعے عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سال 2018 میں درخواست گزار کا راست رابطہ 33000 کے وی ترسیلی ایچ ٹی لائن کے ساتھ اُس وقت ہوا تھا جب وہ منتری گام، بانڈی پورہ میں واقع اپنے رہائشی مکان کی تیسری منزل میں کسی دھاتی چیز کے ساتھ کھیل رہا تھا۔درخواست گزار کے مطابق، رہائشی مکان سال 2008 میں تعمیر کیا گیا تھا اور 33000 کے وی ایچ ٹی لائن پی ڈی ڈی نے 2012 میں این ایچ پی سی کے زیر انتظام ایچ سی سی کی مدد سے کشن گنگا پاور ہاؤس کے لیے بچھائی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق، متاثرہ کے والد سمیت گاؤں کے مکینوں کے اعتراضات کے باوجود ترسیلی لائن نصب کی گئی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’’میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید جھلس گیا اور میرے والد کو میرے طبی اخراجات پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے۔ مجھے بانڈی پورہ انتظامیہ یا پی ڈی ڈی، ایچ سی سی اور این ایچ پی سی کی مدد کے بغیر سری نگر اور نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ میرا آپریشن کیا گیا۔ میرے داہنے ہاتھ، بائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور دائیں پاؤں کی انگلیوں کوکاٹنا پڑا۔ درخواست گزار کی معذوری کو میڈیکل بورڈ نے 90 فیصد (معذور) قرار دیا ہے۔‘‘

جسٹس جاوید اقبال وانی پر مشتمل سنگل بنچ نے دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ ’’یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ فریقین کی استدعا سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ درخواست گزار کرنٹ لگنے سے 90 فیصد معذور ہو گیا ہے۔‘‘ سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالے دیتے ہوئے، جسٹس وانی نے جواب دہندگان کو حکم دیا کہ وہ درخواست دائر کرنے کی تاریخ سے لے کر اب تک 6 فیصد سالانہ کی شرح سود کے ساتھ 30,20,000 روپے ادا کریں۔‘‘

عدالت نے درخواست گزار (نابالغ) کے نام پر روپے جمع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے اور بالغ ہونے تک اسکے والد کو سرپرست نامزد کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جسٹس این کوتیشور کو جموں و کشمیر کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی تجویز

Next Post

جموں وکشمیر میں نئے لینڈ گرانٹ رولز کا نفاذ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں نئے لینڈ گرانٹ رولز کا نفاذ

جموں وکشمیر میں نئے لینڈ گرانٹ رولز کا نفاذ

بانڈی پورہ میں آگ کی واردات میں اسکولی عمارت خاکستر

بانڈی پورہ میں آگ کی واردات میں اسکولی عمارت خاکستر

راجوری میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

راجوری میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

سکمز صورہ کے شعبہ سی وی ٹی ایس میں دل کی کامیاب سرجری

سکمز صورہ کے شعبہ سی وی ٹی ایس میں دل کی کامیاب سرجری

جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

جموں کشمیر میں حالات کافی بہتر، ہڑتال اور پتھراو قصہ پارینہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »