• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

جموں کشمیر میں حالات کافی بہتر، ہڑتال اور پتھراو قصہ پارینہ

by امت ڈیسک
14/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بدھ کے روز کہاکہ یوٹی میں اس وقت امن و امان کا ماحول ہے اور کسی کو بھی پُر امن حالات میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ موصوف ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز پونچھ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے حالات کافی بہتر ہوئے اور مزید بہتر ہونے کی امید کی جا سکتی ہے۔ اُن کے مطابق ہمسایہ ملک جموں وکشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے تاہم سیکورٹی ایجنسیوں نے امسال متعدد منصوبوں کو ناکام بنایا۔ڈی جی پی نے کہا کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے اس کے لئے زمینی سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو اس کو بھی پوری طرح سے یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن واپس لوٹ آیا ہے اور کسی کو بھی پُر امن حالات میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اُن کے مطابق تخریبی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں ہڑتال ، بنداور پتھر بازی کے واقعات اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں کیونکہ اب عوام کو بھی احساس ہو چکا ہے کہ اُن کے لئے کیا بہتر ہے۔ پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ نوجوان اب اپنے مستقبل کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور وہ اپنی توجہ تعلیم کی طرف مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جموں وکشمیر میں اپنے منصوبوں کو پھر سے عملانے کی خاطرکوششوں میں مصروف ہے تاہم سیکورٹی ایجنسیاں ملک دشمن عناصر پر خصوصی نظر گزر رکھ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا، پاکستان ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سرحدوں پر تعینات افواج نے ہمسایہ ملک کے منصوبوں کو ناکا بنایا ہے۔’ دلباغ سنگھ کے مطابق پونچھ اور راجوری اضلاع چونکہ پاکستانی سرحد کے نزدیک آباد ہیں لہذا پاکستان یہاں پر ملی ٹینسی کو پھر سے زندہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے امسال دراندازی کے ذریعے ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی متعدد بار کوششیں کیں جن کو ناکام بنایا گیا یا پھر جو درانداز اس طرف آئے اُنہیں تصادم آرائیوں کے دوران مار گرایا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سکمز صورہ کے شعبہ سی وی ٹی ایس میں دل کی کامیاب سرجری

Next Post

انگلینڈ کے سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹاف کار حادثہ میں زخمی، ایئرلفٹ کر پہنچایا گیا اسپتال

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
انگلینڈ کے سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹاف کار حادثہ میں زخمی، ایئرلفٹ کر پہنچایا گیا اسپتال

انگلینڈ کے سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹاف کار حادثہ میں زخمی، ایئرلفٹ کر پہنچایا گیا اسپتال

حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے شراب فروخت کرنے پر توجہ دے رہی ہے:  محبوبہ مفتی

بھارت چین گشیدگی ایک انتہائی افسوسناک حالت : محبوبہ مفتی

کشمیریوں کے لیے علیحدہ شناختی کارڈ سازش کا حصہ: جی اے میر

کشمیریوں کے لیے علیحدہ شناختی کارڈ سازش کا حصہ: جی اے میر

اننت ناگ میں سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ کی چھاپہ ماری

اننت ناگ میں سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ کی چھاپہ ماری

پٹن میں مشکوک بیگ سڑک پر ہونے سے سنسنی پھیل گئی

پٹن میں مشکوک بیگ سڑک پر ہونے سے سنسنی پھیل گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »