امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ / / شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے تر کناڑی ترک پورہ گاوں میں ایک سرکاری مڈل سکول میں زبر دست آگ لگنے سے سکول کی
عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور ( کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ تر کناڑی میں واقع سکول کی عمارت میں آج علی الصبح آگ لگ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فائر ٹینڈر وقت پر علاقے میں نہ پہنچ پانے کی وجہ سے سکول
کی عمارت کو نقصان پہنچا۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 12 کلو میٹر دور ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔









