امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے مرداد گاوں میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف
آپریشن شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ایک وسیع علاقے کو سیل کر کے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری قصبہ سے چھ کلو میٹر کی دوری پر واقع گاوں میں دو بندوق برداروں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوج کو اطلاع دی ہے کہ علاقے میں دو ملی ٹینٹوں کو دیکھا گیا جس کے بعد فوج کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کیا گیا۔
دفاعی ذرائع نے تلاشی آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وسیع جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے مشتبہ افراد کی موجودگی کے بارے میں اطلاع فراہم کی جس کی بنا پر تلاشی آپریشن لانچ کیا گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔









