امت نیوز ڈیسک //
پٹن میں بدھ کو اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مشکوک بیگ سڑک کے کنارے پایا گیا جس کے بعد فوج اور پولیس نے بیگ کو اپنی تحویل میںلیکر اسے تباہ کردیا۔ ادھر سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے ایک گاو¿ں میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی حکام نے بتایا کہ راجوری شہر سے چھ کلومیٹر دور مراد پور کے دیہاتیوں نے صبح 4 بجے کے قریب گاو¿ں میں دو مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع دی، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جنگجو ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر فوری طور پر گاو¿ں اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی لیکن ابھی تک مشتبہ افراد کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔حکام نے بتایا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے پر آپریشن جاری ہے۔دریں اثناءشمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں بدھ کو ایک مشتبہ بیگ برآمد ہوا اور اسے تباہ کر دیا گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ پٹن علاقے میں ایک مشتبہ بیگ سڑک کے کنارے پڑا ہوا ملا۔جلد ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور مشکوک بیگ کا جائزہ لینے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔افسر نے مزید بتایا کہ بغیر کسی موقع کے، مشکوک بیگ کو بی ڈی ایس نے تباہ کر دیا۔