امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی یو) نے بدھ کے روز جنوبی ضلع اننت ناگ میں دو رہائشی مکانوں کی تلاشی لی۔ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ایف آئی آر زیر نمبر 137/2022زیر دفعہ 307آئی پی سی اور 7/27آرمز ایکٹ کے سلسلے میں جنوبی ضلع اننت نا گ کے بجبہاڑہ میں دو ملزمان کے گھروں کو کھنگالا۔بیان کے مطابق شہباز احمد ٹھوکر ولد مشتاق احمد ٹھوکر ساکن واگہامہ بجبہاڑہ اور سبزاراحمد گنائی ولد فاروق احمد گنائی ساکن مرہامہ بجبہاڑہ کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔انہوں نے مزید کہاکہ تلاشی کارروائی کے دوران ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔موصوف ترجمان کے مطابق (یو اے پی اے )کے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی خاطر اس طرح کے چھاپے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔