امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی نئی اراضی پالیسی بغیر مقصد نہیں ہے اور یہ کشمیریوں کو غیر بنانے کی ایک کوشش ہے ۔
پیپلز کانفرنس کے سربراہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب جموں وکشمیر میں لیز لینڈ ہولڈرس کو اراضی حکومت کے حوالے کرنے کو کہا گیا ہے ۔
سجاد لون نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”نئی اراضی پالیسی باقی ملک کی پالیسی کے مطابق نہیں ہے اس سے اب صریحاً کشمیریوں کو ’غیر‘ بنانے کےلئے ایک تاریک باب کا آغاز ہوسکتا ہے “۔
لون نے ٹویٹ میں مزید کہا”دنیا بھر اور بھارت میں لیز قوانین انتہائی سادہ اور یکساں بنیادوں پر استوار ہیں لیکن یہ قوانین مختلف ہیں اور بغیر مقاصد کے نہیں ہیں“۔
بتادیں کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے بھی حکومت کی اس پیش رفت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔