امت نیوز ڈیسک //
سری نگر کے بمنہ علاقے میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم پانچ رہائشی مکان خاکستر جبکہ ایک کمسن لڑکا زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بمنہ کی منصور کالونی میں آگ کی ایک واردات میں تین رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے جبکہ دو مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واردات میں ایک کمسن لڑکا زخمی ہوگیا جس کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا۔
زخمی لڑکے کی شناخت محمد آصف آہنگر کے بطور ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں مکینوں کو لاکھوں روپیے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کو معلوم کیا جا رہا ہے۔