• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستانی وزیرخارجہ کا وزیراعظم مودی کے متعلق متنازع بیان

پاکستانی وزیرخارجہ کا وزیراعظم مودی کے متعلق متنازع بیان

by امت ڈیسک
16/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اقوام متحدہ: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے خلاف نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان تعاون پر زور دیا لیکن ساتھ ہی ساتھ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی ذاتی حملہ کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دہشت گردی میں اسلام آباد کے کردار کے الزام کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں ایک پاکستانی رپورٹر کے پوچھے جانے پر مودی کے بارے میں متنازع تبصرہ کیا۔

پاکستانی اخبار ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں جے شنکر کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیراعظم ہے۔ بلاول بھٹو کے اس متنازعہ ریمارکس پر بھارت میں غم و غصہ پایا جارہا ہے اور بھارت نے وزیر خارجہ بلاول زرداری کے ریمارکس کو پاکستانی معیارات کے مطابق بھی غیر مہذب قرار دیا اور بھٹو کو بنگلہ دیش میں 1971 میں پاک فوج کے ہاتھوں نسل کشی کی یاد دلائی۔بلاول بھٹو نے آر ایس ایس پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہاتما گاندھی کے نظریے کو نہیں مانتے ہیں جن کا مجسمہ اقوام متحدہ کے احاطے میں نصب کیا گیا ہے بلکہ یہ لوگ مہاتما گاندھی کے قاتل کی عزت کرتے ہیں۔ بھٹو نے بین الاقوامی دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے، اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ واضح رہے رہے کہ 9/11 کے حملوں سمیت دنیا بھر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے مبینہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں 2011 میں حملہ کرکے امریکہ نے ہلاک کردیا تھا۔

بھٹو زرداری سے قبل اپنی پریس کانفرنس میں جے شنکر نے کہا تھا، سچ یہ ہے کہ آج ہر کوئی انہیں (پاکستان) کو دہشت گردی کے مرکز کے طور پر دیکھتا ہے۔ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چار بھارتیوں کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں کیونکہ یو این میں بھارت کا اثر و رسوخ زیادہ تھا۔پاکستانی وزیر نے زور دے کر کہا کہ بھارت سیکولرازم سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو مل کر دہشت گردوں کی مذموم سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ آئیے ہم مستقبل پر نظر ڈالیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں کسی پاکستانی کو اپنی جان کی فکر نہ ہو کہ اس کے بچے گھر آئیں گے یا نہیں، اور کسی بھارتیوں کو یہ فکر نہیں کرنی چاہیے کہ اس کے خاندان، اس کے بچے خطرے میں ہیں۔ بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے تک بھارت کے ساتھ مفاہمت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بلاول بھٹو کے وزیر اعظم مودی پر ’غیر مہذب‘حملے پاکستان کے لیے نئی پستی: بھارت

Next Post

آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا کرانا باعث شرم: سجاد غنی لون

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
Next Post
آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا کرانا باعث شرم: سجاد غنی لون

آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا کرانا باعث شرم: سجاد غنی لون

جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناو ہونگے:بی جے پی جنرل سیکریٹری

بلاول بھٹو زرداری آئی ایس آئی کے ترجمان ہیں :ترون چگھ

سڑکوں پر بھیک مانگ کر گزارا کرنے والا 11 سالہ شاہ زیب نکلا لکھ پتی

سڑکوں پر بھیک مانگ کر گزارا کرنے والا 11 سالہ شاہ زیب نکلا لکھ پتی

بھارت نے سب سے طاقتور میزائل اگنی-5 کا کامیاب تجربہ کیا

بھارت نے سب سے طاقتور میزائل اگنی-5 کا کامیاب تجربہ کیا

مصنوعی مادرِ رحم کی فیکٹری تیار، والدین پسند کے بچے ’’ڈیزائن‘‘ کرسکتے ہیں

مصنوعی مادرِ رحم کی فیکٹری تیار، والدین پسند کے بچے ’’ڈیزائن‘‘ کرسکتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »