امت نیوز ڈیسک //
شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے مج مرگ زینہ پورہ علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ جس میں سے دو کی شناخت ہوچکی ہے۔ پولیس کے مطابق دو عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت شوپیان کے لطیف لون کے طور پر کی گئی ہے، جو ایک کشمیری پنڈت شری پرانا کرشنا بھٹ کے قتل میں ملوث تھا۔ جب کہ اننت ناگ کا عمر نذیر نیپال کے تل بہادر تھاپا کے قتل میں ملوث تھا۔ پولیس ان کے قبضہ سے ایک اے کے 47 رائفل اور 2 پستول برآمد کیے ہیں۔
واضح رہے کہ چھودری گنڈ شوپیاں میں 15 اکتوبر کو ایک کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ پر نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں چلا کر اسے ہلاک کردیا تھا۔ جس کے بعد شوپیاں پولیس نے اس کیس کی تحقیقات شروع کردی وہیں پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں پولیس نے بتایا تھا کہ کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی ہلاکت میں ملوث شخص کی شناخت لطیف لون کے طور پر کی گئی۔