امت نیوز ڈیسک //
سرحدی علاقہ مینڈھر کا ایک شہری آج سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری زرایع نے بتایا کہ اپنے چچا کے ساتھ زمینی تنازے پر انصاف نہ ملنے کے بعد میں چکاں دا باغ پونچھ سے پولیس نے مینڈھر کے ایک شہری کو اس کے پورے خاندان کے سمیت گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ظفر اقبال ولد خادم حسین ساکنہ گوہلد مینڈھر کے ایک مقامی شخص کو پولیس نے اس وقت گر فتار کیا۔ جب وہ چیکاں دا باغ سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایس ایچ او پونچھ رنجیت راونے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مینڈھر کو ہلد علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے چھ افراد کو گر فتار کیا ہے جن میں تین خواتین 2 بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔ ان کے مطابق گرفتار شدہ شخص کا کہنا تھا کہ اس کا اس کے چچا کے ساتھ کچھ زمینی تنازع چل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ایس ایچ او موصوف کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔