امت نیوز ڈیسک //
ضلع مجسٹریٹ سری نگر نے جماعت اسلامی کی تین جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جس میں سید علی شاہ گیلانی کے نام پر درج برزلہ سری نگر میں 17 مرلہ ملکیتی اراضی پر تعمیر کی گئی دو منزلہ رہائشی عمارتیں بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، 19 دسمبر کو جاری کردہ حکم میں ضلعی مجسٹریٹ نے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے ایک مواصلات نمبر ایف آئی نمبر -2019/7738 / 42-17 مورخہ 16-12-2022 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ بٹہ مالو میں یواے پی اے کے تحت درج کیس کی تفتیش کے دوران تین جائیدادیں منظر عام پر آئی ہیں جو کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کی ملکیت ہیں یا ان کے زیر قبضہ ہیں اور ضلع سری نگرکے دائر واختیار میں واقع ہیں۔ پولیس زرائع نے بتایا کہ معاملہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔