امت نیوز ڈیسک //
سری نگر کی پریس کالونی میں آج آنگن واڑی ور کروں اور ہیلپروں نے اپنی مانگوں کو لے کر زبردست احتجاج کیا۔ اطلاعات کے مطابق آنگن واڑی در کروں اور ہیلپروں کی ایک بڑی تعداد نے منگل کے روز سری نگر کی پریس کالونی میں احتجاجی کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے آنگن وارڈی ورکروں کی ریٹائر منٹ حد 60 سال مقرر کی گئی ہے جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں 65 سال کی حد مقرر ہے لیکن جموں و کشمیر یوٹی میں اس کے بر عکس ہو رہا ہے۔ اُن کے مطابق انتظامیہ نے ہمیں پانچوں، سر پہنچوں اور کو نسلروں کے حوالے کیا جو ہمیں قطعی منظور نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم سینٹر کی اسکیموں کو عملی جامہ پہنا کر لوگوں تک پہنچاتے ہیں اگر ہماری بات نہیں مانی گئی تو کر پشن بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی در کروں اور بیلیروں کے لئے پنشن اسکیم لاگو ہونی چاہئے اور جس طرح سے باقی ملازمین کو پینشن مراعات دی جارہی ہیں اسی طرح آنگن واڑی وکر روں کو بھی ملنی چاہئے۔ خواتین مظاہرین نے بتایا کہ ریٹائر منٹ کے وقت ہمیں پانچ سے دس لاکھ روپیہ کی رقم ملنی چاہئے۔اس موقع پر جموں و کشمیر پولیس نے آنگن واڑی ورکروں کی جانب سےلالچوک کی طرف پیش قدمی کو روکا اور انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی جس دوران کئی خواتین بے ہوش ہو گئیں۔