امت نیوز ڈیسک //
گاندربل:جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ اور کشمیر زون کے ڈی جی پی وجے کمار نے آج گاندربل کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران افسران نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ شوپیاں میں جن تین عسکریت پسندوں کو ا گیا ہے، ان میں دو عسکریت پسند کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ اور نیپالی مزدور تل بہادر کو ہلاک کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا عسکریت پسند بارہمولہ کا تھا جس نے حال ہی میں عسکریت پسندی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
تقریباً تمام عسکریت پسندوں کے تنظیموں کا صفایا کیا گیا، پولیس سربراہوجے کمار نے کہا کہ آج تک کشمیر میں جتنے بھی عام شہری بشمول کشمیری پنڈت مارے گئے ہیں، ان کو مارنے میں ملوث سبھی عسکریت پسندوں کو سکیورٹی فروسز نے یا تو گرفتار کیا ہے یا وہ مختلف انکاؤنٹرز میں مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹ کلنک میں ملوث ایک اور عسکریت پسند عادل وانی ابھی زندہ ہے جس کو سکیورٹی فورسز بہت جلد گرفتار یا ہلاک کریں گے۔
اس دوران جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اس وقت سکیورٹی صورتحال کافی بہتر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں تقریباً سبھی عسکریت پسندوں کے تنظیموں کا صفایا کیا گیا ہے اور اب بھی کچھ ماڈیول کام کر رہے ہیں اور ان کا بھی صفایا آہستہ آہستہ ہو رہا ہے۔
کشمیری پنڈتوں کے بارے میں ڈی جی پی نے کہا کہ کچھ ناساز واقعات کے پیچ اگرچہ یہاں کے کشمیری پنڈت کشمیر چھوڑ کر چلے گئے تھے، اور اب وہ آہستہ آہستہ گھر واپس آکر یہاں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند ان کو خوفزدہ کرکے انہیں وادی چھوڑے کے لیے حملہکر رہے ہے اور سکیورٹی فورسز ان کا موثر جواب دے گی۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کشمیری پنڈتوں کو اپنے وطن میں رہنے کا حق نہیں ہے؟کیا اس کا فیصلہ پاکستان میں بیٹھے عسکریت پسند کریں گے؟انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو یہاں کس طرح رہنا ہے،کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ طے کرنا سرکار اور جموں کشمیر کے لوگوں کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی کی داخلبرداشت نہیں کی جائے گی۔
دراندازی کے بارے میں ڈی جی پی نے کہا کہ اگرچہ اس سال دراندازی کی کوشش کی گئی تھی، تاہم سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور اگر کوئی درانداز آنے میں کامیاب ہوا ہے تو اسے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ہلاک کیا ہے۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا زمانہ تقریباً ختم ہو چکا ہے اور جو کچھ بچا ہے اسے عوام کے تعاون سے سکیورٹی فروسز ختم کریں گے۔