امت نیوز ڈیسک //
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سال 2022 کے لیے سی پی جی آر اے ایم ایس کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔
مرکزی وزارتوں اور محکموں کا شکایات کے ازالے کا اوسط وقت 2021 کے 32 دن سے بہتر ہو کر 2022 میں 27 دن ہوگیا ہے۔ 1,71,509 اپیلیں موصول ہوئیں جن میں سے 80فیصد سے زیادہ کو نمٹا دیا گیا۔ جولائی تا نومبر 2022 کی مدت کے لیے بی ایس این ایل کال سینٹر کے ذریعے کیے گئے فیڈ بیک میں شہریوں کی جانب سے 57,000 سے زیادہ شکایات کو‘ بہترین اور بہت اچھا’ کی درجہ بندی ملی ہے۔
2022 میں، وزارتوں/ محکموں نے اگست میں 1.14 لاکھ پی جی معاملات، ستمبر میں 1.17 لاکھ پی جی معاملات، اکتوبر میں 1.19 لاکھ پی جی معاملات اور نومبر میں 1.08 لاکھ پی جی معاملات کو نمٹا دیا ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پی جی معاملات کا ازالہ 1 لاکھ معاملات / ماہ سے تجاوز کر گیا ہے۔ ستمبر 2022 سے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر ریاستی پی جی معاملات کو نمٹانے کی شرح 50,000 معاملات /ماہ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارتوں میں کل زیر التوا 0.72 لاکھ معاملات اور ریاستوں میں 1.75 لاکھ معاملات اب تک کی کم ترین سطح پر ہیں۔
عملے کی وزارت کی پی جی اور پنشن سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی نے دسمبر 2022 میں پارلیمنٹ کو پیش کی گئی اپنی 121 ویں رپورٹ میں، محکمہ کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے، اپیل کی سہولت، لازمی کارروائی رپورٹ، فیڈبیک کال سینٹر، احتساب کے لیے اٹھائے گئے 10 قدمی اصلاحاتی اقدامات کو سراہا ہے۔ مزید برآں پارلیمانی قائمہ کمیٹی نے تمام شیڈولڈ زبانوں میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی اے آر پی جی کی کوششوں کو خلوص دل سے سراہا ہے۔