• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پارلیمنٹ غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی، چین کا مسئلہ چھایا رہا

پارلیمنٹ غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی، چین کا مسئلہ چھایا رہا

by امت ڈیسک
23/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی، پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جمعہ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کے دوران سرحد پر چین کی تجاوزات کا معاملہ دونوں ایوانوں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں چھایا رہا اور کانگریس کے اراکین نے اس پر کئی بار واک آؤٹ کیا۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا الگ الگ اعلان کیا۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر کو شروع ہوا تھا۔ اس دوران 17 دنوں میں کل 13 اجلاس ہوئے ۔ پارلیمنٹ کی کارروائی مقررہ وقت سے چھ دن یا چار دن پہلے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ یہ اجلاس 29 دسمبر تک تجویز کیا گیا تھا۔ مسٹر دھنکڑ کی صدارت میں راجیہ سبھا کا یہ پہلا اجلاس تھا۔

سیشن کے پہلے ہی دن سے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اروناچل پردیش کے توانگ میں چینی فوجیوں کے ذریعہ تجاوزات کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کیا جو آخری دن تک جاری رہا۔ اگرچہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دونوں ایوانوں میں اس مسئلہ پر بیانات دیئے لیکن اپوزیشن اس پر بحث کا مطالبہ کرتی رہی اور حکومت نے روایات کا حوالہ دیتے ہوئے انکار کردیا۔ صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے عالمی سطح پر کووڈ انفیکشن کے معاملات اور اس سے نمٹنے کے لیے ملک میں تیاریوں پر دونوں ایوانوں میں تقریر کی۔سرمائی اجلاس میں 17ویں لوک سبھا کے 10ویں اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات پیش ہوئے اوم برلا نے کہا کہ ایوان کے کام کاج کی شرح 97 فیصد رہی۔ اس اجلاس میں سماج وادی پارٹی کی نئی رکن ڈمپل یادو نے رکنیت کا حلف لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سیشن میں کل 13 اجلاس ہوئے، جو 68 گھنٹے 42 منٹ تک جاری رہے۔ اس اجلاس میں اہم مالیاتی اور قانون سازی کے معاملات کو نمٹا دیا گیا۔ سال 23۔2022 کے لیے پہلے گرانٹس کے ضمنی مطالبات اور سال 2019-2020 کے لیے اضافی گرانٹس کے مطالبات پر 10 گھنٹے 53 منٹ تک بحث جاری رہی۔

اوم برلا نے کہا کہ موجودہ سیشن کے دوران، 9 سرکاری بل پیش کیے گئے اور کل سات بل منظور کیے گئے، جن میں اتر پردیش، کرناٹک، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو اور ہماچل پردیش میں مخصوص برادریوں کو درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کا آئین (شیڈول ٹرائب) آرڈر 1950 بھی شامل ہے،جن میں پانچ ترمیمی بل اور اینٹی پائریسی بل اہم ہیں۔ اراکین نے لوک سبھا میں فوری عوامی اہمیت کے 374 معاملات کو اٹھائے جب کہ ضابطہ 377 کے تحت 298 معاملات ایوان کے سامنے پیش کئے گئے۔ لوک سبھا کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی 36 رپورٹیں ایوان میں پیش کی گئیں۔ سیشن کے دوران ستاروں والے 56 سوالات کے جوابات زبانی طور پر دیے گئے۔ وزراء کی جانب سے مختلف اہم موضوعات پر کل 43 بیانات دئیے گئے جن میں پارلیمانی امور کے وزیر کے دو بیانات سرکاری کام کاج سے متعلق تھے۔ اجلاس میں مختلف وزراء کی طرف سے 1811 کاغذات میز پر رکھے گئے۔ ایوان میں ’’ہندوستان میں کھیلوں کے فروغ کی ضرورت‘‘ اور ’’ملک میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کا مسئلہ‘‘ پر ایک مختصر دورانیے کی بحث ہوئی ۔ اراکین کی جانب سے مختلف موضوعات پر 59 پرائیویٹ بل پیش کیے گئے۔راجیہ سبھا کے 258 ویں اجلاس کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، شری دھنکڑ نے کہا کہ اس اجلاس میں کل نو بل منظور کیے گئے، جن میں 160 اراکین نے بحث میں حصہ لیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کا انعقاد کیا گیا اور وقفہ صفر کے دوران 106 معاملات اٹھائے گئے۔ موسمیاتی تبدیلی پر تین گھنٹے کی مختصر سرسری بحث بھی ہوئی۔ اجلاس میں ایک گھنٹہ 45 منٹ تک ہنگامہ ہوتا رہا۔

چیئرمین نے کہا کہ وہ اپنے چیمبر میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 130 اراکین سے ملے اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ کل 13 اجلاسوں کے دوران ایوان نے 63 گھنٹے 26 منٹ کے مقررہ وقت کے مقابلے میں 64 گھنٹے 50 منٹ تک کام کیا۔ ایوان کے کام کاج کی شرح 102 فیصد رہی۔ سیشن کے دوران ستاروں والے 82 سوالات کے جوابات دیے گئے۔ کل 1920 سوالات کے تحریری جوابات دیے گئے۔ وائلڈ لائف (تحفظ) بل 2022، توانائی کے تحفظ (ترمیمی) بل 2022، آئین (قبائل اور درج فہرست ذات) آرڈر (ترمیمی) تین بل 2022، نئی دہلی بین الاقوامی ثالثی مرکز (ترمیمی) بل 2022 اور سمندری قزاقی بل 2022 کو ایوان میں منظور کیا گیا۔ اجلاس میں یونیفارم سول کوڈ بل 2022 سمیت 31 پرائیویٹ بلز پیش کیے گئے۔مسٹڑ دھنکڑ نے کہا کہ اجلاس میں وقفہ صفر کے دوران 106 معاملات اٹھائے گئے۔ خصوصی تذکرے کے 205 معاملات اٹھائے گئے۔ ایوان میں آٹھ محکموں سے متعلق 36 رپورٹس پیش کی گئیں۔ ایوان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور اس سے نمٹنے کی تیاریوں پر مختصر مدتی بحث ہوئی۔ ایوان کا ایک گھنٹہ 46 منٹ ہنگامے اور شور شرابے میں ضائع ہو گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزارت دفاع نے 84 ہزار 328کروڑ روپے مالیت کے دفاعی سازوسامان کی حصولی کی تجاویز کودی منظوری

Next Post

حراستی کمشدگی معاملہ پر مسعودی کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
حراستی کمشدگی معاملہ پر مسعودی کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات

حراستی کمشدگی معاملہ پر مسعودی کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات

یو اے پی اے کیس میں صحافی صدیق کپن کوملی ضمانت

یو اے پی اے کیس میں صحافی صدیق کپن کوملی ضمانت

این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

عسکریت پسندی فنڈنگ کیس : این آئی اے نے تین افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا

حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

ڈوگرہ اور پنڈت ملازمین کو قربانی کا بکرا بننے نہیں دیں گے :رویندر رینہ

این آئی اے نے جموں کشمیر، چندی گڑھ میں چھاپے مارے

این آئی اے نے جموں کشمیر، چندی گڑھ میں چھاپے مارے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »