امت نیوز ڈیسک //
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کی صبح چندی گڑھ اور جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی سے متعلق دوالگ الگ معاملات میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کاروائیاں انجام دیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان معاملات میں کچھ مشتبہ افراد کے ٹھکانوں اور گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
یہ اقدام مرکزی انسداد ملی ٹینسی ایجنسی کی طرف سے جموں و کشمیر میں مختلف ممنوعہ عسکری تنظیموں کے ذریعہ اقلیتوں، سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر عسکری سرگرمیوں کو پھیلانے میں ملوث لوگوں کے خلاف 14 مقامات پر تلاشی لینے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ بتادیں کہ جمعہ کو کو لگام، پلوامہ ،اننت ناگ ، سوپور اور جموں اضلاع میں متعدد مقامات کی تلاشی لی گئی تھی۔ ایجنسی نے تلاشی کے دوران ڈیجیٹل ڈیوائسز ، سم کارڈز اور ڈیجیٹل اسٹوریج ڈیوائسز جیسے مختلف مجرمانہ مواد کو ضبط کیا تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ یہ مقدمہ ملی ٹینسی اور تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی مجرمانہ سازش سے متعلق ہے جو کہ مختلف کالعدم تنظیموں کے کیڈرزاور اوور گراونڈ ورکرز (OWGs) اور ان سے وابستہ افراد ان کے پاکستانی کمانڈروں اور ہینڈ لرز کے کہنے پر مختلف ناموں سے کام کر رہے ہیں۔ این آئی اے نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں سائبر سپیس کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کرنے، اقلیتوں، سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے اور فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے میں ملوث تھے۔“