امت نیوز ڈیسک //
ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے مسلح افواج اور بھارتی کوسٹ گارڈ کیلئے 84 ہزار 328 کروڑ روپے مالیت کے سرمائے کے حصول کی 24 تجاویز کیلئے ضرورت کے تحت منطوری دے دی ہے۔ اِن میں سے ملک کے وسائل سے خریداری کیلئے 82 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی 21 تجاویز کو منظوری دی گئی ہے۔ اِن تجاویز میں بھارتی فوج کیلئے چھ، بھارتی فضائیہ کیلئے چھ، بھارتی بحریہ کیلئے 10 اور انڈین کوسٹ گارڈ کیلئے دو تجاویز شامل ہیں۔ اِس سلسلے میں یہ فیصلہ وزیردفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں DAC کی میٹنگ میں کیا گیا۔
24 تجاویز میں سے 21 تجاویز کیلئے ملک کی وسائل سے خریداری کے لئے 82 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منظور کی گئی ہے۔ اِن میں سے چھ بھارتی فوج کیلئے، چھ بھارتی فضائیہ کے لئے، دَس بھارتی بحریہ کے لئے اور دو بھارتی کوسٹ گارڈ کے لئے تجاویز شامل ہیں۔ اِس اقدام سے نہ صرف مسلح افواج کو جدید بنایا جا سکے گا، بلکہ آتم نربھر بھارت کے مقصد کے حصول کیلئے دفاعی صنعت کو خاطر خواہ تقویت ملے گی۔