امت نیوز ڈیسک //
پولیس نے منگل کو 15 کلو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) کو ناکارہ بنا کر علاقے میں ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا ہے۔ یہ آئی ای ڈی پولیس نے پیر روز اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے سے برآمد کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کو بسنت گڑھ کے علاقے میں آئی ای ڈی، 300 سے 400 گرام آرڈی ایکس 7.62 ایم ایم کے کارتوس اور پانچ ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کو ڈڈشیٹ اور کالعدم عسکری تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کا ایک لیٹر پیڈ صفحہ بھی برآمد کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ منگل کو آئی ای ڈی کو بحفاظت ناکارہ بنادیا گیا۔ اور اس سلسلے میں بسنت گڑھ پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔