امت نیوز ڈیسک //
سوپور میں پولیس نے غیر قانونی لکڑی ضبط کر کے جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشنپانزلہ کو اطلاع ملی کہ کچھ اسمگلروں نے گھوڑوں پر لکڑی لاد رکھی ہے اور اسے غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کیلئے دوسری جگہ اسمگل کر رہے ہیں، اسی مناسبت سے پولیس نے تکیہ پنزلہ کے مقام پر خصوصی ناکہ لگا کر ایک سمگلر کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت عبدالمجید چوپان ولد عبدالعزیز ساکن سترینا رفیع آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی لکڑی لے جانے والے گھوڑے بھی پکڑے گئے ہیں۔ ملزم سمگلر کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 70/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پا نزلہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔