امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں منگل کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کمسن لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، شوپیاں کے زاوورہ علاقے میں ایک ماروتی کار کو پیش آئے حادثے میں ایک کمسن لقمہ اجل بن گیا، جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
زرائع نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتی مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے اور جائےحادثہ سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک آٹھ سالہ بچہ لقمہ اجل بن گیا، جبکہ 2 دیگر زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں لقمہ اجل بنے کمسن کی شناخت جانو تکمیل ولد شکیل احمد ساکنہ شوپیاں کے طور پر کی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت گلشنہ بانوز وجہ عبدالرشید اور نصرت جان زوجہ ریاض احمد کے طور سے ہوئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔