امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر و قار رسول کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑ دیا ترا میں جموں و کشمیر کی تمام سیکولر سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی تاہم فرقہ پرست جماعتیں اس سے دور ہی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اس یاترا کا انتظار کر رہے ہیں۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا، ‘جموں و کشمیر کے لوگ بھارت جوڑ و یا ترا کا انتظار کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا، ہم اس میں بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ، ملک سے نفرت دور کرنے کے مطالبوں کے علاوہ ریاستی درجے کی بحالی اور فوری انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔
و قاررسول نے کہا کہ ملک کی باقی ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی اس یاترا کا والہانہ استقبال کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا، مسیکولر جماعتیں اس یاترا میں حصہ لیں گی لیکن فرقہ پرست جماعتیں دور ہی رہیں گی۔ان کا کہنا تھا، بی جے پی نفرت پھیلارہی ہے اور ہم اس یا تر ا سے اس نفرت کا صفایا کر رہے ہیں ۔









