امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے شیخ پورہ کسرگام سے تعلق رکھنے والے شاہد رشید شیخ ولد عبدالرشید شیخ پچھلے چار روز سے لاپتہ ہے جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ انہیں گھر واپس آنے کی اپیل کی۔
شاہد رشید گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ میں بی اے کی ڈگری حاصل کر رہا ہے اور کچھ روز قبل وہ اپنے امتحان فیس جمع کرنے کے لیے گھر سے گیا تھا اور تب سے لیکر آج تک وہ گھر واپس ہی نہیں آیا ہیں۔اس ضمن میں شاہد کے اہلخانہ اور دیگر رشتہ داروں نے ان کو گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔
شہاد کے والد عبدالرشید شیخ نے بتایا کہ ان کا بیٹا جمعہ کے دن کالج فیس جمع کرنے کے غرض سے نکالا تھا اور تب سے لیکر وہ گھر واپس نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ان ک فون تب سے بند آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد جسمانی طور کمزور ہے اور ان کی ایک بازوں میں فریکچر ہوا ہے۔انہوں نے کہا انہوں نے شاید کی کو ڈھونے کی بہت کوشش کی لیکن ان کا پتہ نییں ملا۔
اس ضمن میں شاہد کے اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ بھی پولیس اسٹیشن کاکاپورہ میں درج کی ہے ۔ گھر والوں نے عاجزانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کے بیٹے کے بارے میں کوئی بھی جانکاری ہے تو وہ فوری طور پر انہیں اطلاع دیں یا پھر پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ سے رابطہ کریں۔