• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف مقدمہ درج

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف مقدمہ درج

by امت ڈیسک
29/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
مدھیہ پردیش کی بی جے پی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف ضلع شیو موگا میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ رکن پارلیمان پر ایک مخصوص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف مقدمہ درجشیوموگا: ریاست کرناٹک کے شیو موگا ضلع میں پولیس نے بدھ کے روز بی جے پی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شیو موگا ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر ایچ ایس سندریش کی شکایت پر کوٹ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بھوپال کی رکن پارلیمان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں 153A,153B, 268, 295A, 298, 504, 508. 153A (مذہب، نسل کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 295A (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیاں جن کا مقصد کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے اس کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنا) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تحسین پونا والا نے اپنے حالیہ دورہ کرناٹک کے دوران اقلیتی برادری کے خلاف قابل اعتراض تقریر کے سلسلے میں مدھیہ پردیش سے بی جے پی کی رکن پارلیمان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ پونا والا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شیو موگا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی کے متھن کمار کو شکایت درج کروائی۔ شکایت کنندہ نے وزیراعلی بسواراج بومئی کے ساتھ ایک کاپی بھی منسلک کی تھی۔ یہ نوٹس شیوموگا کے کوٹ پولیس اسٹیشن نے پونا والا کو ای میل کے ذریعے انکوائری میں شرکت کے لیے بھیجا تھا، اس کے بعد بدھ کو مقامی کانگریس رہنما نے بھی شکایت درج کرائی۔

واضح رہے کہ ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے اتوار کو شیوموگا شہر میں منعقدہ ہندو جگرانا ویدیکے کے سالانہ کنونشن میں شرکت کی تھی اور اپنے دورے کے دوران وہ بجرنگ دل کارکن ہرشا کی رہائش گاہ پر گئی تھیں، ہرشا کو حجاب کے خلاف مہم کی قیادت کرنے پر مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے تقریب میں اقلیتی برادری کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز اور توہین آمیز تقریر کی تھی۔ انہوں نے مشتعل انداز میں لوگوں سے مبینہ ’لو جہاد‘ کا مناسب جواب دینے کو کہا تھا۔

انہوں نے ہندوؤں سے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کا خیال رکھیں اور گھر میں ہتھیار رکھیں۔ اگر کوئی ہتھیار نہیں رکھتا ہے تو کم از کم سبزیوں کو کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والی چھری کو تیز رکھیں۔ انہوں نے ہمارے ہرشا کو چاقو سے قتل کیا تھا۔ انہوں نے ہندو کارکنوں کو قتل کرنے کے لیے چھریوں کا استعمال کیا ہے، ہمیں کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے اپنی چھریوں کو تیز رکھنا ہوگا۔ اگر ہمارا چاقو سبزیوں کو اچھی طرح کاٹتا ہے تو یہ ہمارے دشمنوں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سدھرا جھڑپ کے بعد جموں میں سیکورٹی الرٹ

Next Post

سرینگر عدالت نے عسکریت پسند کو 15 سال کی سزا سنائی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

سرینگر عدالت نے عسکریت پسند کو 15 سال کی سزا سنائی

بارہمولہ کے لڑکے نے سول سروس کا امتحان کوالیفائی کیا

بارہمولہ کے لڑکے نے سول سروس کا امتحان کوالیفائی کیا

گامیبیا کے بعد ازبکستان میں بھی کھانسی کا سیرپ پینے سے اٹھارہ بچوں کی موت

گامیبیا کے بعد ازبکستان میں بھی کھانسی کا سیرپ پینے سے اٹھارہ بچوں کی موت

جاپان میں کووڈ سے ایک دن میں چار سو سے زائد افراد کی موت

جاپان میں کووڈ سے ایک دن میں چار سو سے زائد افراد کی موت

رام بن، ریاسی میں سڑک حادثات، تین افراد ہلاک

رام بن، ریاسی میں سڑک حادثات، تین افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »