امت نیوز ڈیسک //
وادی میں ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفبار ی کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ اور سونہ مرگ میں تازہ برفباری ہوئی ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی بارشوں اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔