امت نیوز ڈیسک //
ضلع کولگام کا ایک 26 سالہ نوجوان جو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر رہا تھا، کی میسور یونیورسٹی میں حرکت قلب بند ہونے سے موت ہو گئی۔
مہلوک نوجوان کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ پی ایچ ڈی اسکالر شبیر احمد وانی ولد محمد امین وانی ساکن چنسر کولگام کا میسور یونیورسٹی کرناٹک میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
انہوں نے بتایا کہ "ہمیں کل شام یونیورسٹی میں اس کے دوستوں کا فون آیا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔
اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا۔










