امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر کے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے بتادیں کہ ڈانگری میں شہری ہلاکتوں کے بعد خط پیر پنچال میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں گھر گھر تلاشی لی۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ٹھاٹھری ڈوڈہ اور کشتوار کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھادئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کھوجی کتوں اور ڈرونز کی مدد سے علاقے میں لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی کے دورا ن متعدد رہائشی مکانوں کی تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔
دفاعی ذرائع نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز ڈوڈہ اور کشتواڑ میں کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن لانچ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران مکینوں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے جبکہ لوگوں سے تلقین کی گئی کہ وہ مشتبہ افراد کے بارے میں نزدیکی پولیس کو فوری طورپر مطلع کریں۔
اُن کے مطابق کشتواڑ اور ڈوڈہ میں سی سی ٹی وی کی مدد سے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔










