• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دہلی فسادات: سیشن کورٹ نے 9 مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کردیا

دہلی فسادات: سیشن کورٹ نے 9 مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کردیا

by امت ڈیسک
09/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:سیشن کورٹ نے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر دہلی فسادات کیس میں 9 مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کر دیا ہے۔ دہلی فساد کیس کی سماعت کرنے والی سیشن عدالت کے جج پولاستیہ پرمچالا نے ناکافی ثبوت و شواہد اور تفتیش میں خامی کی بنا پر نو مسلم نوجوانوں کو بری کردیا ہے۔ بری ہونے والے نوجوانوں کے ناموں میں شیخ آزاد، شیخ اشرف علی، شیخ پرویز، شیخ شاہ رخ، شیخ رشید، محمد شاہ نواز شانو، محمد شعیب چھٹوا، شیخ رشید مونو اور محمد فیصل کے نام شامل ہیں۔ جن میں سے تین محمد شاہ نواز شانو، شیخ شاہ رخ اور شیخ پرویز کو جمعیت علماء ہند نے قانونی امداد فراہم کی۔ سیشن عدالت نے کہا کہ پولس کانسٹبل کی گواہی پر یقین نہیں کیا جاسکتا جس نے دوران گواہی کہا تھا کہ اس نے ملزمین کو مشتعل ہجوم میں دیکھا تھا جو دکانوں اور گاڑیوں کو جلا رہے تھے۔ عدالت نے کہا کہ اہم گواہ استغاثہ کی جانب سے کوئی صفائی نہیں پیش کی گئی کہ اس نے اتنی اہم جانکاری اپنے سینئر افسران کو فراہم کرنے میں دیر کیوں کی۔

خبر کے مطابق ملزمین کی سرگرمیوں کی اطلاع ہیڈ کانسٹبل نے کہیں بھی تحریری طور پر درج نہیں کی تھی بلکہ طویل عرصہ گزر جانے کے بعد اندراج کیا گیا جو خود مشکوک ہوجاتا ہے۔ عدالت نے گواہی کو خارج کرکے ملزمین کو بری کردیا۔ اس مقدمہ میں استغاثہ نے 10/ سرکاری گواہوں کو گواہی دینے کے لیے پیش کیا تھا تاہم عدالت نے ان افارد کی گواہی کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور کیس کے ملزمین کو بری کردیا۔ سیشن عدالت نے سیشن مقدمہ نمبر 37/2021 ایف آئی آر نمبر 68/2020 پولس اسٹیشن گوکل پوری میں فیصلہ صادر کیا ہے۔ ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعات 147,148,149, 436, 427 فسادکرنا، گھروں کو نقصان پہنچانا، غیر قانونی طور پر اکٹھا ہونا اور پی ڈی پی ایکٹ کی دفعات 3,4 کے تحت مقدمہ تھا۔ ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیت علماء کے وکیل ظہیر الدین بابر چوہان اور معاون وکلاء نے بحث اور سرکاری گواہوں سے جرح بھی کی تھی جس کے نتیجے میں ملزمین کو بری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعیت علماء ہند کی کوششوں سے اب تک دہلی فساد میں 92 مسلم ملزمان کی ضمانتیں بھی ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں 18 نومبر کو دہلی فساد معاملہ میں عدالت نے چار ملزمان کو بری کردیا تھا۔ دہلی کی کرکرڈوما عدالت نے 2020 کے فسادات میں ایک دکان میں آتشزدگی کے معاملے میں چار ملزمان کو بری کر دیا تھا، عدالت نے اس میں کہا تھا کہ کیس میں صرف ایک ہی کانسٹیبل کی گواہی اس شخص کے موقع واردات پر موجودگی کا اندازہ لگانے کے لیے کافی نہیں ہو سکتی ہے۔ دارالحکومت دہلی کی کرکر ڈوما عدالت نے جمعہ کو 2020 کے فسادات کے ایک کیس میں چار ملزمان کو بری کر دیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج پولاستیہ پرمچالا نے کہا کہ ملزم محمد شاہنواز، محمد شعیب، شاہ رخ اور راشد کو تعزیرات ہند 1860 کی دفعہ 143، 147، 148، 149، 454، 435 اور 436 کے تحت تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں جج نے کہا تھا کہ ایک کانسٹیبل کی گواہی جس نے کہا تھا کہ اس نے ملزمین کو بھیڑ میں دیکھا ہے، بھیڑ میں اس شخص موجودگی کا اندازہ لگانے کے لیے کافی نہیں، جس نے مبینہ طور پر کراول نگر کے رہائشی روی شنکر کی ایک دکان اور ایک شخص کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔

اپنی شکایت میں متاثرہ روی شنکر نے الزام لگایا تھا کہ 26 فروری 2020 کو اس نے اپنی دکان کا شٹر اور اس کے اندر رکھا سامان جلی ہوئی حالت میں پایا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کولڈ ڈرنکس سپلائی کرنے والی ان کی گاڑی بھی جلی ہوئی حالت میں ملی، اس کیس کے دو بنیادی گواہ ایک کانسٹیبل اور ایک ہیڈ کانسٹیبل تھے، جنہوں نے کہا کہ چمن پارک، جوہری پور شیو وہار روڈ کے قریب ایک ہجوم جمع ہوا اور توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پروفیسر رحمان راہی انتقال کرگئے

Next Post

کیرالہ میں ’’بے نظیر اسکوائر‘‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا!

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
کیرالہ میں ’’بے نظیر اسکوائر‘‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا!

کیرالہ میں ’’بے نظیر اسکوائر‘‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا!

چین نے تین سال بعد سرحدیں کھول دیں؛ قرنطینہ کی شرط ختم

چین نے تین سال بعد سرحدیں کھول دیں؛ قرنطینہ کی شرط ختم

روس کا راکٹ حملے میں 600 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

روس کا راکٹ حملے میں 600 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ایک بار والد نے کہا کہ لگتا ہے میں تمھارا حقیقی باپ نہیں، برطانوی شہزادہ

ایک بار والد نے کہا کہ لگتا ہے میں تمھارا حقیقی باپ نہیں، برطانوی شہزادہ

دبئی میں 500 روشن ڈرون سے آسمانی تھری ڈی مظاہرہ دیکھنے والے حیران

دبئی میں 500 روشن ڈرون سے آسمانی تھری ڈی مظاہرہ دیکھنے والے حیران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »