امت نیوز ڈیسک //
گاندربل میں برفانی تودے کی زد میں آکر لقمہ اجل بنے ایک اور مزدور کی لاش برآمد کر لی گئی ہے، جس کے بعد واقعے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ہانگ ، سر بل علاقے میں آج صبح وقفے وقفے سے دو برفانی تودے گر آئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ نجی تعمیراتی کمپنی کے دومز دور تودے کی زد میں آکر اس کے نیچے دب گئے، جس کے بعد ریسکیو اور بچاوآ پریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مزدور کی لاش فوری طور پر بر آمد کر لی گئی تھی تاہم دوسرے کی تلاش کیلئے اس کا موبائل فون ٹریکنگ سسٹم پر رکھا گیا تھا، مختلف ایجنسیوں اور کارکنوں کی جانب سے کافی مشقت کے بعد لاش کو برآمدکر لیا گیا۔ اہلکار نے مزید کہا، "کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متاثرہ جگہ کےآس پاس ریسکیو آپریشن جاری ہے”۔ سی ایم اوگاندربل کے مطابق، طبی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچائی گئی ہیں”۔